Wednesday, February 4, 2015

بارشوں کے موسم میں
روح کی فضاؤں میں
غمزدہ ہوائیں ہیں
بے سبب اداسی ہے
اس عجیب موسم میں
بے قرار راتوں کی
بے شمار باتیں ہیں
ان گنت فسانے ہیں
جو بہت خاموشی سے
دل پے سہتے پھرتے ہیں
اور با امر مجبوری
سب سے کہتے پھرتے ہیں
آج موسم اچھا ہے
آج ہم بہت خوش ہیں

No comments: