اور جب میں مر جاؤں
تو مجھے کسی خشک پھول کی مانند
محبت کی کسی کتاب میں قید کر لینا
جب زندگی میں کبھی فراغت پاؤ تو
اس کتاب کے بوسیدہ اوراق میں بسی
اس خوشبو کو اپنی سانسوں میں
اتارتے ہوئے مجھے یاد کرنا
۔اگر ایسا بھی نہ کر سکو تو
مجھے میرے دوست
محبت کی کسی کہانی میں دفن کر آنا
جس کے کردار مر جائِں
لیکن محبت ہمیشہ زندہ رہے
اگرا یسا بھی نہ کر سکو تو
مجھے بس اپنے دل میں دفن کر لینا
کیونکہ تمہارا دل دنیا کی واحد جگہ ہوگی
جہاں مرنے کے بعد بھی
میں یادوں کی صورت میں
ہمیشہ زندہ رہوں گا
My CoNtaCt # Is 0300-7200080 Enjoy My blog.
No comments:
Post a Comment