Sunday, June 11, 2017

پاگل لڑکی

پاگل لڑکی
مرے وجدان کو چُھونا چاہتی ہے
اقرار کے شبستانوں میں
جزیرے ڈھونڈ کر
پلکیں بچھانا چاہتی ہے
درد قافلہ راہوں میں
صبر آزما ہونا چاہتی ہے
شکستہ در کی ٹوٹی چوکھٹ پر
آخری سانس کی حدت کوچھونا چاہتی ہے
پاگل لڑکی
بھول جاتی ہے کہ
ٹوٹی ہوئی نیند خوابوں سے جدا کرتی ہے
اور
ہوائیں چراغوں کو گُل کردیتی ہیں

No comments: