Wednesday, December 17, 2014


بابا مجھ کو ڈر لگتا ہے
بابا میری مس کہتی ہیں،
کل سے سب بچوں کو اپنے گھر رہنا ہے،
گھر پڑھنا ہے،
میں نے سنا ہے۔۔۔۔
ایک بڑی سے کالی مونچھوں والے انکل،
بم لگا کر آئیں گے
سب بچے مر جائیں گے۔۔۔۔
بھول گئی میں__ نام بھلا تھا۔۔۔۔
اممممم۔۔۔۔۔۔ شائد دہشت گرد کہا تھا ۔۔۔
بابا کیوں ماریں گے ہم کو__؟
ہم سے کوئی بھول ہوئی کیا__؟
ہم سے کیوں ناراض ہیں انکل__؟
بابا__!
ان کو گڑیا دے دوں __؟
یا پھر میری رنگوں والی ۔۔۔۔۔ یاد ہے ناں وہ نیلی ڈبیا__؟
میری پچھلی سالگرہ پر مجھ کو آپ نے لا کر دی تھی
اور میری وہ پیاری پونی ۔۔۔۔ ریڈ کلر کی تتلی والی
وہ بھی دے دوں__؟
پھر تو نہ ماریں گے مجھ کو__؟
بابا__! مجھ کو ڈر لگتا ہے__
بابا__! مجھ کو ڈر لگتا ہے_

No comments: