"گھر ٹوٹنا کوئی اچھی بات نہیں ہوتی --- پرندے کا گھونسلہ بھی ٹوٹ جائے تو وہ کتنے دن وہیں اڑتا۔۔۔۔ کُرلاتا ہے انسان کی تکلیف تو جانور کی تکلیف سے زیادہ ہوتی ہے" وہ اب کہہ رہا تھا۔"تم اس کے ساتھ بہت اچھا گھر بنانا۔" خیردین جیسے اسے نصیحت کر رہا تھا۔
"بڑا مشکل کام دے رہے ہیں آپ مجھے نانا۔" وہ کہے بغیر نہیں رہ سکی۔ "میں پرندہ نہیں ہوں اور میں یہ نہیں جانتی کہ پرندہ جب دوسری بار گھر بناتا ہے تو اس کے احساسات کیا ہوتے ہیں؟ لیکن میں انسانوں کے جذبات اور احساسات سے ضرور واقف ہوں۔" جانتی ہوں کہ دوسری بار گھر بنانا مرد اور عورت دونوں کے مشکل ہوتا ہے۔ وہ جو پہلا جیون ساتھی ہوتا ہے وہ اچھا ہو یا برا مگر وہ زندگی سے جاتا کبھی نہیں۔۔۔۔ ساری عمر مقابلوں اور موازنوں کا حصہ بنا رہتا ہے۔"
(اقتباس: عمیرہ احمد کے ناول "عکس" سے)
My CoNtaCt # Is 0300-7200080 Enjoy My blog.
No comments:
Post a Comment