کبھی ایسا بھی ہوتا ہے؟
کہ جس کو ہمسفر جانیں
کہ جو شریک درد ہو
وہی ہم سے بچھڑ جائے
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے؟
کہ آنکھیں جن خوابوں کو
حقیقت جان بیٹھی ہوں
وہ سب سپنے بکھر جائیں
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے؟
کہ جس کے ساتھ پہروں ساعتیں
ہم نے گزاری ہوں
اسی سے ربط ٹوٹ جائے
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے؟
خزاؤں کے دیوانے کو
بہاروں میں بہاروں سے محبت ہونے والی ہو
اور موسم بدل جائے
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے؟
کہ جس کے نام کے آگے ہمارا نام آیا ہو
جسے محرم بنایا ہو
اسی کو اپنے ہاتھوں سے، کسی کو سونپ کر آئیں
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے؟
فقط جو کھانس اٹھنے پر بہت گھبرا سا جاتا ہو
ہمارے خون اگلنے پر
وہ لاپرواہ ہو جائے
No comments:
Post a Comment